جنوبی افریقی بولرغصے میں آگیا، گیند کھینچ ماری، بابر اعظم برہم

کیپ ٹاﺅن (مشرق نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور جنوبی افریقہ کے بولر ویان مولڈر کے درمیان کیپ ٹاو¿ن کے نیولینڈز اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران تلخ کلامی ہو گئی۔ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر ویان مولڈر نے سارا غصہ بابر اعظم کو بال مار کر نکال دیا۔جب ویان مولڈر نے بال وکٹ کے بجائے وکٹ سے کافی فاصلے پر کھڑے بابر اعظم پر پھینکی تو اس حرکت پر وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے۔بابر اعظم نے غصے سے ویان مولڈر کو گھورا اور وکٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ انہیں بال کس طرف پھینکنی چاہیے تھی۔ان دونوں کھلاڑیوں کی درمیان جھگڑا بڑھتا ہوا نظر آیا تو جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ایڈم مارکرم نے آکر صورتِ حال کو سنبھالا۔واضح رہے کہ کیپ ٹاﺅن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان اب بھی 208 رنز کے خسارے میں ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے مزید 8 وکٹیں درکار ہیں۔