پاک بحریہ نویں امن مشقوں کی میزبانی کےلئے تیار

کراچی:(بیورورپورٹ) نویں بین الاقوامی امن مشقیں 7 سے 11 فروری تک ہوں گی،پاک بحریہ میزبانی کےلئے تیار ہے،رواں برس پاکستان نیوی امن ڈائیلاگ کی میزبانی بھی کرے گی۔

رواں برس امن 2025 مشقوں کی سب سے خاص بات نیول چیف اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں میں امن ڈائیلاگ ہوگا،امن مشقوں کےساتھ پہلی مرتبہ امن ڈائیلاگ کا افتتاحی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینئر بحری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی، امن ڈائیلاگ میں شریک ممالک کے نیول چیفس، کوسٹ گارڈز اور ڈیفنس فورسز کے سربراہان شرکت کریں گے،مشقوں میں دنیا بھر سے 60 ممالک اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں اور سپیشل سروسز گروپس کےساتھ شرکت کریں گے۔