پشاور: ( ) کےپی حکومت نے کہا کرم امن معاہدے کے بعد لشکر کشی کرنے والوں کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی کی جائے گی-
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہفتے کے روز جانے والے قافلے کے سفری و حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں علاقے کو اسلحے اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا۔
معاہدے کے مطابق اسلحہ جمع کرنے کے لیے دونوں فریق 15 دنوں کے اندر اندر مربوط لائحہ عمل دیں گے۔ اسلحہ کے آزادانہ نمائش و استعمال پر پابندی ہوگی اور اسلحہ خریدنے کے لیے چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لشکر کشی کرنے والوں کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی ہوگی،کےپی حکومت

















