اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی استحکام کےلئے سیاسی استحکام ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے سیاسی استحکام ہوگا تو معیشت بھی مضبوط ہوگی، ٹیکس نظام کی خامیوں ،بدعنوانی کا خاتمہ کر کے محصولات بڑھائے جا سکتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں کمی کےلئے دن رات کوشاں ہیں،پارا چنار امن معاہدہ خوش آئند ہے، دہشتگردی کا سرکچلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے،سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا،اقتصادی اعشاریئے واضح کر رہے ہیں 2025 معاشی ترقی کا سال ہوگا،یکسو ہو کر پاکستان کو معاشی ٹائیگر بنائیں، وسطی ایشیائی ریاستیں پاکستان کےساتھ تجارتی و معاشی روابط بڑھانا چاہتی ہیں۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کے گیارہویں اجلاس میںوزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے افسروں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے توقع کا اظہار کیا 2025پاکستان کے عوام کےلئے خیر اور برکت کا سال ہوگا اور آنے والے دن ملک میں ترقی و خوشحالی کی نوید لائیں گے،دہشتگردی کا سرکچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا،ناسورکوکچلنے کےلئے سب کو اکٹھا ہونا اور ایک پیج پر آنا ہوگا۔
شہبازشریف نے کہاذاتی پسند اور نا پسند سے بالاتر ہوکر فیصلے کریں گے تو کامیابی ملے گی، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے سکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر شہادتیں دے رہی ہیں،پارا چنار امن معاہدے پر تمام فریقوں کو مبارک باد دیتا ہوں،معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ،بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے دن رات کام ہو رہا ہے،میکرواکنامک انڈیکیٹر بہتر ، مہنگائی 2018 کے بعد 4.1 فیصد پر آگئی ،5ماہ میں ترسیلات زر 34 فیصد بڑھیں،زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 12 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ،سٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے، سب کامیابیاں ٹیم مینجمنٹ کی مرہون منت ہیں۔
وزیراعظم نے کہاساڑھے 9 ماہ حکومت کو بیرونی و اندرونی خلفشار کا سامناکرنا پڑا، باہمی تعاون و اجتماعی کاوشوں سے چیلنجز کامقابلہ کیا، سینٹرل ایشیا کی ریاستوں سے بہترین تعلقات ہیں، سب چاہتے ہیں پاکستان سے روابط بڑھیں، ایکسپورٹ ہو، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کےساتھ ایم او یو سائن کیے گئے۔
شہبازشریف نے کہا2025ملکی ترقی و خوشحالی میں ممد و معاون ثابت ہوگا بشرطیکہ من حیث القوم شبانہ روز محنت کرتے ہوئے پاکستان کو آگے لےکر جانے کی ٹھان لیں، چاول ،چینی برآمدات کی مد میں اربوں ڈالر قومی خزانے میں آئے،سمگلنگ پر قابو پایا گیا ،100فیصد کریک ڈاﺅن کیا، این ایل سی اب ماسکو تک کارگو لےکر جا رہا ہے اور سارے شمالی علاقوں کو کور کر رہا ہے، ترقی و خوشحالی کےلئے برآمدات بڑھانا ہوں گی اورکوئی آپشن نہیں۔
وزیراعظم نے کہامحصولات بڑھانے کےلئے ٹیکس چوری کو روکنا ہوگا،پرائیویٹ بینکوں نے 2،3سال میں بے تحاشہ منافع کمایا، گورنر سٹیٹ بینک اور حکام نے اے ڈی آر کے ذریعے 72ارب وصول کئے، کراچی پورٹ پر فیس لیس کلیئرنس شروع ہو گئی، وفاق ، صوبے ملکر کام کر رہے ہیں، سب نے اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہے، شبانہ روز محنت کریں گے تو اقوام عالم میں پاکستان سر اٹھا کر چل سکے گا،شہبازشریف نے کہاسکیورٹی بڑا چیلنج بن چکا، افغانستان میں عبوری حکومت کے بعد بے شمار لوگ چھوڑے گئے، پارلیمان میں معاملے پر ہونےوالی بحث سب کے سامنے ہے بہرحال جو ہونا تھا ہو گیا اب چیلنج پھر سر اٹھا کر کھڑا ہے،دہشتگرد ی کا سر کچلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے،سکیورٹی اہلکارجانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، ہر روز کوئی نہ کوئی واقعہ ہوتا ہے،پوری قوم قربانیوں کی معترف ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















