اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ثالثی سے تنازعات کاحل فائدہ مند،نئے قانون کے نفاذ کو جلد یقینی بنایاجائے،سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا اے ڈی آر کی اہمیت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے میں کہا ثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل کے معاشی فوائد نہایت اہم ہیں، ثالثی کم خرچ، موثر اور خفیہ طریقہ کار کے طور پر نہ صرف ملکی عدالتوں کا بوجھ کم کرتی بلکہ کاروباری پیداواری صلاحیت بھی بڑھاتی ہے،ثالثی کے ذریعے تنازعات کے جلد حل کا موقع ملتا ،کاروبار میں تعطل کم ہوتا ہے، بین الاقوامی ثالثی کے فیصلوں کے نفاذ کی صلاحیت تجارت و کاروبار کو مضبوط بناتی ہے،ثالثی کا مستحکم و قابل پیشگوئی تنازعات کے حل کا نظام سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دیتا ہے، ثالثی سے ملک بیرونی سرمایہ کاری کےلئے پرکشش مقام بن جاتا ہے۔
سینئر جج سپریم کورٹ نے کہاتوقع ہے وفاقی حکومت قوم کے وسیع تراقتصادی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد نئے ثالثی قانون کے نفاذ کو یقینی بنائے گی تاکہ عوام کو موثر اور جدید تنازعات کے حل کا نظام فراہم کیا جا سکے،جسٹس منصور علی شاہ نے ہدایت کی فیصلے کی نقل اٹارنی جنرل کو بھیج دی جائے تاکہ متعلقہ وزارت کےساتھ خط و کتابت اور یاد دہانی کے طور پر کام آئے۔
ثالثی سے تنازعات کاحل فائدہ مند، قانون کو یقینی بنایاجائے،جسٹس منصور

















