بجلی کی قیمت میں 20 روپے یونٹ کمی کا فارمولہ تیار،حکومت کے سپرد

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 روپے یونٹ کمی کا فارمولہ تیار کرکے سفارشات پر مبنی دستاویز حکومت کے حوالے کردیں۔

دستاویزات میں کہا گیابیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے، فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی، سرچارجز پر نظر ثانی سے نرخ میں کمی ممکن ہے ،آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے قیمتوں میں کمی لائی جاسکتی ہے، بجلی کی قیمت 45.06میں سے 17.01روپے یونٹ کپیسٹی چارجز ہیں۔

نیپرا نے کہابجلی ٹیرف میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج عائد ہیں،کار کمپنیاں صارفین سے 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن لیتی ہیں،ایک پیسہ فی یونٹ مرمت، آمدن کے حصول اور آئندہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے نام سے وصول کیا جاتا ہے، ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ ٹرانسمیشن چارجز کےلئے جاتے ہیں، بجلی کی خالص اوسط پیداواری قیمت 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہے،حکومت کو جمع کرائی گئی۔

دستاویز میں کہا گیا 7 روپے 52 پیسے کے سرچارجز اور 67 پیسے ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے بجلی 25 روپے 20 پیسے فی یونٹ بنتی ہے اگر ختم کر دیا جائے تو 45 روپے 6 پیسے والا بجلی کا یونٹ 20 روپے 4 پیسے پر آ جائے گا۔

دوسری جانب وزیر توانائی اویس لغاری نے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈز 2023 پر عملدرآمد کےلئے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ،وزیراعظم آزاد کشمیر ،وفاقی وزرا پلاننگ، سائنس و ٹیکنالوجی کو خطوط لکھ دئیے،خط میں کہا گیا عمارات میں انرجی کے غیر فعال استعمال سے بلوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے، بلڈنگز کوڈز پر عملدرآمد کے ذریعے ملکی و پاور سیکٹر کی دیرپا ترقی کیلئے 2 نکات پر مشتمل سٹریٹجی کی تجویز ہے۔