سندھ حکومت نے دھرنا دینے والوں کو وارننگ دےدی

کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ حکومت نے دھرنا دینے والوں کو وارننگ دےدی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دھرنا دینے والے سڑکیں کھول دیں ورنہ سخت کارروائی کریں گے،پارا چنار میں حالات خراب ہونے کا یہ مطلب نہیں کراچی بند کردیا جائے،کسی سے کوئی جھگڑا یا اختلاف نہیں مگر حکومت اپنی رٹ ضرور قائم کرے گی،کوئی بھی غیرقانونی کام ہوگا تو حکومت، رینجرز ، سکیورٹی ادارے اپنا کام کریں گے ،نہیں ہوسکتا شہر انتشار کا شکار ہوجائے اور ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہیں۔

دوسری جانب نمائش چورنگی پر دھرنا اور پولیس سے تصادم کرنے والے 300 سے زائد افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ہنگامہ آرائی، اقدام قتل، بلوہ، انسداد دہشت گردی اور پولیس پرحملے کی دفعات بھی شامل ہیں۔