کوہاٹ،پشاور:(بیورورپورٹ)کوہاٹ گرینڈ جرگہ نتیجہ خیز،کرم میں امن کیلئے معاہدہ،فریقین نے دستخط کر دیئے،فریقین کی جانب سے45 ،45 افراد نے14نکات پر دستخط کیے ۔
معاہدے کے تحت سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا، فریقین مورچے ختم اور اسلحہ جمع کرانے کے پابند ہوں گے،فریقین کی جانب سے بنکرز ختم اور اسلحہ انتظامیہ کے حوالے کرنے تک راستے نہیں کھولے جائیں گے،قیام امن کےلئے حکومت اور انتظامیہ کےساتھ تعاون کیاجائےگا،حکومت 399 اراکین پر مشتمل خصوصی فورس قائم کرے گی۔
جرگہ رکن نے کہاراستے کھولنے اور قیام امن کےلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حکومت کے حوالے کیا جائےگا،حالات معمول پر آنے میں کچھ وقت لگے گا،ایک 2 مہینے میں حالات بہتر ہوجائیں گے۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات کے پی اور حکومتی جرگہ کمیٹی کے سربراہ بیرسٹر سیف نے امن معاہدے پر دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دونوں فریقین کی جانب سے دستخط ہو گئے ،بنکرز کی مسماری اور بھاری اسلحے کی حوالگی پر دونوں فریقین نے اتفاق کیا، امن معاہدے کے دستخط پر اہلیان کرم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،کرم میں امن اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا اور معمولات زندگی جلد مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















