آئی ایم ایف شرط پر پنشن اصلاحات متعارف،پالیسی تبدیل، سالانہ اربوں کی بچت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی شرط پر پنشن اصلاحات متعارف،پالیسی تبدیل، خزانے کو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی،وفاقی حکومت نے سرکاری افسروں و ملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سرکاری افسروں پرڈبل پنشن لینے پرپابندی عائد کردی گئی،نئی شرائط عائدکرنے سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں کی بچت ہوگی،اہم عہدے پر فائز افسر صرف ایک پنشن حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے ،سالانہ اضافہ پہلی پنشن پر لاگو کیا جائے گا۔

اعلامیے کے تحت آئندہ پنشن سروس کے آخری 24 ماہ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی ،پے اینڈ پنشن کمیشن ہر 3 سال بعد بنیادی پنشن پر نظرثانی کرےگا، وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020کی سفارشات فوری نافذ کر دیں۔