اسلام آباد :(بیورورپورٹ)10 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے خصوصی سکیورٹی فیچرز کے حامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا خصوصی ب فارم رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا مرحلہ وار 15 جنوری سے ہوگا، نادرا کا محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم میں شامل کیا جائے گا،اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اورغلط استعمال روکنے میں مدد ملے گی،اقدامات بچوں کے جعلی شناختی کارڈ، غیرقانونی پاسپورٹ، انسانی سمگلنگ جیسے جرائم روکنے میں معاون ثابت ہوں گے، چیئرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ اور پوری ٹیم کو مختصر مدت میں ب فارم میں اصلاحات متعارف کرانے پرمبارکباد دیتا ہوں۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر بچوں سے 15 جنوری سے نادرا سینٹر پر انگلیوں کے نشانات ،تصویریں لی جائیں گی، بچوں کےساتھ والدین میں سے کسی ایک یا قانونی سرپرست کا آنا لازم ہے۔
10 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے خصوصی ب فارم متعارف
















