نئے سال کے پہلے دن سٹاک مارکیٹ میں 3 ریکارڈز قائم

کراچی: (بیورورپورٹ)نئے سال کے پہلے دن سٹاک مارکیٹ نے 3 ریکارڈز بنادئیے۔

100 انڈیکس پہلی بار 2200 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 17 ہزار 341 پوائنٹس پرٹریڈ ہوا،سٹاک ایکسچینج کا اختتام پہلی بار ایک ہزار 881 پوائنٹس پلس ہوکر ایک لاکھ 17 ہزار کی حد پر ہوا،461کمپنیوں کی شیئرز میں ٹریڈنگ ریکارڈ ہوئی،سٹاک ایکسچینج میں 258 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 160 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی،95 کروڑ 62 لاکھ مالیت شیئرز کی ٹریڈنگ 46 ارب سے زائد رہی۔