پاکستان ،ایشیائی ترقیاتی بینک میں قرض پروگرام پر دستخط

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پاور ڈسٹری بیوشن پراجیکٹ کےلئے 200 ملین ڈالر قرض معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی منظوری کے بعد سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز ،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے دستخط کیے۔

منصوبہ ابتدائی طور پر بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کو جدید میٹرنگ انفراسٹرکچر، ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم اور اثاثہ جات کی کارکردگی کے انتظام کے نظام کو بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہوگا،سیکرٹری اقتصادی امور نے پاور سیکٹرمیں مسلسل معاونت فراہم کرنے پر اے ڈی بی کے کرادر کو سراہتے ہوئے کہا بینک قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے، قرض کی رقم کا بروقت و موثر استعمال کیا جائے۔