اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہاہے امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، قریبی اقتصادی تعلقات سے فائدہ اٹھانے کےلئے تیار ہیں۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سینیٹر اورنگزیب سے الوداعی ملاقات کی،دو طرفہ اقتصادی تعاون ،تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی نقطہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے میکرو اکنامک استحکام کےلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر زور دیا اورآئی ایم ایف سے قرض سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اورنگزیب نے کہا امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ،واشنگٹن پاکستانی مصنوعات اور خدمات کےلئے اہم مارکیٹ ہے،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مضبوط و پائیدار تعلقات کو سراہا اور پاکستان کی اقتصادی اصلاحات و ترقی کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب سے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملاقات کی، زرمبادلہ ذریعے کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کےساتھ ترسیلات زر کی آمد مزید بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی،اعلامیے کے مطابق فریقین نے اقتصادی ترقی میں معاونت میں شعبے کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















