کوئٹہ: (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے بلوچستان میں ”ر‘ا‘ فنڈڈ لشکر مذموم ایجنڈا چلا رہا ہے، بہادر سپوت دشمن کے ناپاک ارادوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے۔
کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا دلیر اے ٹی ایس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، خدمت ہر فیلڈ میں رہنے والے لوگ کر رہے ہیں لیکن ملک کیلئے خون بہانا عظیم لوگوں کا کام ہے، دشمن بزدل بھی ہے اور چالاق بھی ہے، دشمنوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ فنڈنگ کرتی ہے،” را“ دشمنوں کو معصوم لوگوں کے قتل وغارت میں لگاتی ہے، جنگ کا آخر کچھ بھی نہیں، آپ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتے، افواج اور جوان مل کر دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملائیں گے، دشمن کی خواہش تھی ہمارا ٹریننگ سکول بند ہو جائے لیکن چل رہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اینٹی ٹیررازم فورس کے جوانوں سے خطاب میں کہا غازیوں نے ہمت اور دلیری کےساتھ مقابلہ کرنا ہے، یہ ریاست تاقیامت کیلئے بنی ہے کوئی ایک انچ کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، اے ٹی ایف سکول میں تھرمل کیمرے لگائیں گے، تھرمل کیمروں کی رینج دو سے اڑ ھائی کلومیٹر ہو گی، اے ٹی ایف سکول کے شہداءکے نام پر 2 بلڈنگز کی تعمیر نو کریں گے،شہداءنے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا ، شہداءکو نہیں بھولیں گے، تمام شہداءکے خاندانوں کی کفالت کریں گے، شہداءکے بچوں کو 16 ویں جماعت تک مفت تعلیم دیں گے۔
”ر‘ا‘ فنڈڈ لشکر مذموم ایجنڈا چلا رہا ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان
















