گرین سکول پروگرام کا جلد آغاز، سرکاری سکولوں میں ”تھیم آف منتھ“ متعارف کرانے پر اتفاق

لاہور (اپنے رپورٹر سے) 2024ءکا سنہرا اختتام،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایجوکیشن میں بہتری کی بنیاد رکھ دی ، وزیر اعلیٰ مریم نوازنے منصب سنبھالتے ہی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےلئے ریکارڈ کام کیے، 2024 میں وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ہونہار سکالر شپ،پہلا پبلک سکول ری آرگنائزیشن،ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ،چیف منسٹر سکول نیوٹریشن،لاہور کنڈرگارٹن سکول اورہر تحصیل میں گرلز کالجز کےلئے بسیں دینے کا آغاز کیا، داخلوں کیلئے بیک ٹو سکول مہم شروع کی گئی،سرکاری سکولوں میں نئے کلاس روم بنائے گئے،سائنس اورآئی ٹی لیبارٹریزکا قیام عمل میں لایا گیا، مریم نواز نے چین کی طرز پر ابتدائی کلاسز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کیلئے پلان طلب کر لیا ، پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ اورتحصیل میں ایجوکیشن افسروں کی ٹیسٹ اورانٹرویو کے بعد میرٹ پر تعیناتی کی گئیں، نصاب کی تشکیل،ٹیچرز ٹریننگ اوردیگر امور کیلئے ایک ہی اتھارٹی قائم کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے گئے، سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نو، لیپ ٹاپ سکیم،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن، نئی یونیورسٹیاں،گرین سکول پروگرام کا جلد آغاز کیا جائےگا، پنجاب میں سکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا ”سکول اولمپکس“ کرونے،سرکاری سکولوں میں ”تھیم آف منتھ“متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے گرلز کالجز کوٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے 76 گرلز کالجز میں سے پہلے مرحلے میں 19گرلز کالجز کو بسیں دےدی گئیں، پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام شروع کیا گیا جس سے 40ارب روپے کی بچت ہوئی اور 70 ہزار نوجوانوں کےلئے روزگارمواقع پیدا ہوئے، پنجاب کے پی ایس آر پی سکولوں میں 5 ہزار نئے کلاس رومز بنانے کا فیصلہ کیا گیا،سکولوں کی آ¶ٹ سورسنگ سے سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں کئی 100فیصد اضافہ ہوا، ڈی پی ایس ماڈل ٹا¶ن میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا،پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام بھی شروع کیا گیا،پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 7354 کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیاں کی گئی،ہرکالج ٹیچر انٹرنز کو 6ماہ تک 50ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سکولوں میں بچوں کوڈبہ بند دودھ کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کیا گیا،پروگرام کا آغازڈیرہ غازی، راجن پور اور مظفر گڑھ کے3527 سکولوں میں چار لاکھ سے زائد طلبہ کےلئے غذائیت سے بھر پور دودھ پیک فراہمی سے کیا گیا،تعلیمی بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کو لاکھوں کے انعامات دیئے گئے اورپوزیشن ہولڈرز کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت ادا کرے گی، وزیر اعلیٰ نے ہونہارسکالر شپ کو30ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دیا،طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بھی دی جائیں گی، پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی 3 مرحلوں پر مشتمل ریکروٹمنٹ پراسیس کے بعد میرٹ پر بھرتی کامیابی سے مکمل کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی ہدایت پر ٹیچر ٹرانسفر پالیسی میں ہارڈشپ کیٹیگریز شامل کر کے پالیسی کو استاد دوست بنا دیا گیا، طلباءکی تعداد کی بنیاد پر تاریخ کی سب سے بڑی ٹیچر ریشنلائزیشن کا عمل شروع کیا گیا، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی خریداری کے عمل کو ڈیجیٹائز اور شفاف بنا کر اربوں کی بچت اور اگلے تعلیمی سال کےلئے قبل از وقت کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کی جانب سے جدید ایڈ ٹیک سکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا، پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور کالجز کے ڈائریکٹر زکی شفافیت پر مبنی میرٹ پر تعیناتی کی گئی، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور گوگل کے اشتراک سے 10 ہزار طالبعلموں کےلئے گوگل سرٹیفکیشن کورسز کا کامیاب انعقادکیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا پنجاب کے ہر بچے کو بہترین اورجدید علوم حاصل کرنے کا پورا حق ہے،بچوں کی تعلیم کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائےگی،نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں اوربہتری لائیں گے،دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید بلندی پر پہنچانے کےلئے پنجاب اور یو اے ای کا ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، معاشی تعاون اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کےلئے دعوت دی اور یو اے ای کے سرمایہ کاروں کےلئے خصوصی مراعات اور سازگار ماحول کی یقین دہانی کرائی۔