باتوں، لشکر کشی سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، عطا تارڑ صوبائی حکومت پر برس پڑے
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کے پی میں امن و امان سے متعلق پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا جس وقت کرم کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت تھی اس وقت کے پی حکومت کیا کر رہی تھی؟، عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا طالبان سے پی ٹی آئی کی دوستی تھی تو ٹھیک ہے مگر پھر اس دوستی کا سدباب بھی تو کرتے،خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا، جس وقت ضلع کرم کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت تھی اس وقت کے پی حکومت کیا کر رہی تھی؟، صوبوں میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کا کام ہے یا کسی اور کا؟ آپ نے پنجاب کی طرح سی ٹی ڈی کو آرمی سے تربیت کیوں نہیں دلوائی؟،عطا تارڑ نے کہا خیبر پختونخوا میں عوامی مسائل حل کرنے پر کسی کی توجہ نہیں، باتیں اور لشکر کشی کرنے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، پنجاب کو بھی اتنے فنڈز دیے جاتے ہیں جتنے دوسرے صوبوں کو،پختونخوا میں 152 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔
















