26 نومبر کے لاتعداد لوگ لاپتہ، لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئیں: عمران خان
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں،علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا توشہ خانہ ٹو کیس توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے، القادر یونیورسٹی کیس میں 6 تاریخ کو سزا سنائی جانی ہے، القادر اور توشہ خانہ ٹو کیس عدالتوں میں ختم ہوجائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے، کسی کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا میں ہر کیس لڑوں گا، جن لوگوں نے پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کردیئے گئے،9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی، 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،26 نومبر کے لاتعداد لوگ لاپتہ ہیں، لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں،ملک کی سرحدوں کی فکر کر یں۔
















