سنچورین (مشرق نیوز) پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز 2024ءکیلئے مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔بھارت کے ارشدیپ سنگھ، زمبابوے کے آل راو¿نڈر سکندر رضا اور اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو بھی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ارشدیپ سنگھ نے 18 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ سکندر رضا نے 24 میچز میں 573 رنز بنائے اور 24 وکٹیں حاصل کیں۔بابر اعظم نے 24 میچز میں 738 جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 15 میچز میں 539 رنز بنائے ہیں۔سال 2024ءمیں مختلف کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو ایوارڈز دیے جائیں گے، اس حوالے سے نامزدگیوں کے اعلان کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائے گا، 12 کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو آئی سی سی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد


















