اڑان پاکستان پروگرام،برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف،وزیراعظم شہباز شریف 31 دسمبر کو اڑان پاکستان پروگرام کا اعلان کرینگے۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اڑان پاکستان 5 سال کا قومی اقتصادی پلان 2029 تک محیط ہو گا،حکومت 2029 تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھائے گی ،پروگرام کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں میں اضافہ کیا جائے گا،اڑان کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک 1000 ارب ڈالرز معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے،آئی ٹی برآمدات کو پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی ۔