راولپنڈی :(بیورورپورٹ)افغانستان سے حملہ پسپا،سکیورٹی فورسز نے 15سے ز ائد خوراج ،طالبان کوجہنم واصل کردیا۔
ذرائع کے مطابق 27 اور 28 دسمبر کی درمیانی رات 20 سے 25 خارجیوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کرم و شمالی وزیرستان میں 2 مقامات سے در اندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی،ذرائع کے مطابق خارجیوں ، افغان طالبان نے ملکر پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے فائر کھول دیا، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
15 سے زائد خارجی و طالبان ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے،ہلاکتوں میں اضافہ متوقع ہے،موثر جوابی کارروائی اور گولہ باری سے افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے، پاکستانی سکیورٹی فورسزکاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا پاکستان نے بارہا عبوری افغان حکومت سے فتنہ الخوارج کو پاکستان کےخلاف اپنی سر زمین نہ استعمال کرنے کا کہا ، افغان طالبان فتنہ الخوارج کو کنٹرول کرنے اور دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کرنے کی بجائے مسلسل معاونت کر رہے ہیں،فتنہ الخوارج افغانستان میں پوری آزادی کےساتھ موجود اور پاکستان مخالف سرگرمیوں کےلئے افغان سر زمین کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، پاکستانی سکیورٹی فورسز کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
افغانستان سے حملہ پسپا،سکیورٹی فورسز کامنہ توڑ جواب،15سے ز ائد خوراج وطالبان جہنم واصل

















