وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن سمیت 2صدارتی آرڈیننس کی منظوری دےدی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن سمیت 2صدارتی آرڈیننس کی منظوری دےدی،وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے مدارس رجسٹریشن پرسوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 ،انکم ٹیکس آرڈیننس 2024 میں بینکنگ کمپنیز کی ترامیم منظور کرلیں،انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے بینکوں کے منافع پر بھاری ٹیکس نافذ ہوگا،کاربن مارکیٹ میں تجارت پر پالیسی گائیڈ لائینز ،خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو انشورنس ٹریبونل کے اضافی اختیارات تفویض کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید برآں وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار دےدیا،کابینہ کے مطابق پاکستانی شہریت کےلئے پاکستان میں کم از کم 5 سال لازمی قیام کرنا ہوگا، پاکستان میں بطور مہاجر و سفارت کار قیام کی مدت شہریت کےلئے اہلیت تصور نہیں ہوگی،فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے بعد کیا گیا،ذرائع کے مطابق بیرون ملک جا کر بھیک مانگے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے ،بھاری جرمانے کا بھی سامنا ہوگا،وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دےدی۔