اسلام آباد:(بیورورپورٹ)2023 میں سرکاری اداروں نے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچایا،2014 سے 2023 تک نقصانات 5900 ارب تک جاپہنچے،ششماہی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی۔
جولائی تا دسمبر 2023 سرکاری اداروں نے 147 ارب کے نقصانات کیے، حکومت نے خسارے پر قابو پانے کیلئے 6 ماہ میں 436 ارب کی مالی مدد دی،رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں ایس او ایز نے 45 فیصد اضافے سے 510 ارب منافع کمایا، پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ میں شامل اداروں کا 249 ارب منافع شامل ہے۔
زیر جائزہ عرصے کے دوران او جی ڈی سی ایل نے سب سے زیادہ 113.2 ارب منافع کمایا، پی پی ایل68.7 ارب، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کا منافع 36.2 ارب رہا،ملک کے دیگر منافع بخش اداروں میں پارکو، گورنمنٹ ہولڈنگز، نیشنل بینک شامل ہیں، جولائی تا دسمبر 2023 سرکاری اداروں نے 14 فیصد اضافے سے 200 ارب کا ٹیکس دیا۔
2023 ،سرکاری اداروں نے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچایا


















