راولپنڈی :(بیورورپورٹ)کے پی میں آپریشنز،13خوارج جہنم واصل،8زخمی حالت میں گرفتار،میجر وطن پر قربان ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 25 ،26 دسمبر کوانٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا،خوارج کے ٹھکانے کوموثر انداز میں نشانہ بنایاگیا،دہشتگردوں کیساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر اویس بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے میجر اویس کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہابہادری پر قوم کو فخر ہے، قوم کا بہادر سپوت وطن پر قربان ہو کر ہمیشہ کےلئے امر ہو گیا،قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں شہید سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،لعنت کاخاتمہ کر کے رہیں گے۔
کے پی میں آپریشنز،13خوارج جہنم واصل،8گرفتار،میجر وطن پر قربان
















