پاور سیکٹر کیلئے مزید 50 ارب سے زائد سبسڈی کا پلان تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاور سیکٹر کیلئے مزید 50 ارب سے زائد کی سبسڈی کا پلان تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال اب تک پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 159 ارب جاری کیے جا چکے، مزید 50 ارب سے زائد کی سبسڈی کا اجرا پائپ لائن میں ہے،مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاور سیکٹر سبسڈی کیلئے 128 ارب جاری کیے گئے،دوسری سہ ماہی میں اب تک 31 ارب سبسڈی کیلئے جاری کیے جا چکے ، مزید 50 ارب کے بعد جاری شدہ سبسڈی 209 ارب سے بڑھ جائے گی،آئی ایم ایف سے دسمبر 2024 تک طے شدہ ہدف کے مقابلے میں سرکلر ڈیٹ کا فلو بہت کم ہے۔