سپریم کورٹ، عمر قید کے مجرم کی اپیل سزا مکمل ہونے کے بعد سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عمرقید کی سزا کاٹنے والے مجرم کی سزا کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل سزا مکمل ہونے، رہائی کے بعد سماعت کےلئے مقرر ہونے کا انکشاف ہوا ہے،سپریم کورٹ میں عمر قید کے مقدمہ کی دلچسپ سماعت ہوئی جس میں ملزم عثمان کی جیل میں عمر قید کاٹنے کے بعد اپیل سماعت کیلئے مقرر ہونے کا انکشاف ہوا، جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کیس میں ملزم سزا کاٹ کر جیل سے بری ہو چکا ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا 2017 میں ملزم نے سزا کےخلاف جیل پٹیشن دائر کی،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اپیل سماعت کےلئے مقرر نہ ہونے پر 2017 سے تمام چیف جسٹس صاحبان ذمہ دار ہیں، سپریم کورٹ بھی انتظامی طور پر اپیل مقرر نہ ہونے کی ذمہ دار ہے، صدر گورنر اور پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ سے رپورٹ منگوانے کے اختیارات ہیں،جسٹس اطہر نے کہا فوجداری کیس پر تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن آفیسر کےلئے محض 350 روپے مختص کیے جاتے ہیں، تفتیش اور فوج داری نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،جسٹس شہزاد ملک نے کہا سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھائی گئی، اے ٹی سی، سپیشل کورٹ سمیت ماتحت عدلیہ میں ججز تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، عام عدالتوں میں ججز اور سٹاف کی کمی ہے، ججز کی تعداد بڑھانے کیساتھ انفراسٹرکچر بھی مہیا کیا جانا چاہیے،ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے کوثر علی نے کہا اختیارات کسی اور کے پاس ہیں، خیبر پختونخوا ہاو¿س پر اسلام آباد میں حملہ ہوا، سپریم کورٹ نے کیا کیا؟،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کیا آپ نے خیبرپختونخوا ہاﺅس کے معاملہ پر آئینی درخواست دائر کی؟ عدالت میں سیاست نہ کریں، یہ عام لوگوں کے مقدمات ہیں، فوجداری اور سروس کے مقدمات میں صوبہ بھی انصاف کرے،جسٹس شہزاد ملک نے کہا لاہور ہائیکورٹ میں چار لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں، عثمان کو 2007 شیخوپورہ میں یاسین نامی شخص کو قتل کرنے پر عمرقید کی سزا ہوئی،بعد ازاں عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا کرکے جیل سے رہا ہونے کے سبب مقدمہ نمٹا دیا۔
















