اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر خزانہ سینٹر اورنگزیب نے کہا ہے رواں سال ترسیلات زر 35 ارب سے زائد رہنے کی توقع ہے، معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹھوس اقدامات سے معیشت بہتر ہو رہی ہے،ای سی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا مہنگائی بھی ساڑھے 6 سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی ،سٹیٹ بینک نے مسلسل پانچویں بار شرح سود کم کرتے ہوئے 13 فیصد کی ،سال بہ سال کی بنیاد پر ترسیلات زر میں 35 فیصد اضافہ ہوا ،گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کے دوران امید ظاہر کی ہے رواں سال ترسیلات زر کی وصولی میں 35 ارب ڈالر کی حد عبور کر جائیں گے،برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہمارے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر بہتر ہوئے ہیں، ڈیڑھ سال قبل ہمارے پاس 2 ہفتوں کی درآمدات کے مساوی زرمبادلہ ذخائر تھے، اب 3 ماہ کی درآمدات کے قابل ہوگئے ہیں،وفاقی سینیٹر اورنگزیبنے کہا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 10 سال میں بلند ترین سرپلس کی سطح پر ہے، صنعتی شراکت داروں، اوورسیز چیمبرز اور پاکستان بزنس کونسل کے ارکان کے ساتھ گزشتہ ہفتے ملاقاتیں ہوئیں، 22 فیصد شرح سود 13 فیصد کی سطح پر آنے سے کاروباری اداروں کے قرضوں کی لاگت میں تقریباً 50 فیصد کمی آگئی ہے، مرغی کی قیمت، ماش اور چنے کی دال کی قیمت عالمی سطح پر کم ہوئیں تاہم پاکستان میں ان کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں، اس کو ہم نے دیکھنا ہے کہ کیوں ہمارے ملک میں عام آدمی کو عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے کا فائدہ کیوں نہیں پہنچ رہا، بزنس کانفیڈنس انڈیکس بدل کر مثبت سمت میں جارہا ہے، موصول اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ، فرٹیلائزر، پیٹرولیم اور دیگر شعبوں کے حجم میں اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،وفاقی وزیر نے کہا ای سی سی کے اجلاس میں تمام ایجنڈوں پر غور کریں گے، ہم قوم سے خوشخبریوں پر مبنی اعداد و شمار شیئر کریں گے۔
رواں سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے:وزیر خزانہ
















