لاہور( رپورٹ: نعیم جاوید ) لاہور چیمبر آف کامرس سمیت ملک کے نامور صنعتکاروں اور سینئر تاجروں نے سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاشی بہتری کی طرف پہلا قدم ہے۔ روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مےاں ابوذرشاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے کاروباری لاگت میں کمی آئیگی مگر اب بھی شرح سود بہت زیادہ ہے اس کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔ سینئر تاجر اور انجمن تاجران لاہور کے رہنما وقار میاں ،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، آل پاکستان انجمن تاجران کے سینئر رہنما راجہ جاوےد، لالہ سےف تمیمی، میاں سلیم، عمر قرےشی، سینئر تاجر رہنما محمد علی میاں، پیاف چیئرمین فہیم الرحمان سہگل، قومی تاجر اتحاد کے رہنماوں سید ممتاز حسین بخاری اور چوہدری اسلام نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے شرح سود کا سنگل ڈیجٹ میں لانا وقت کا اہم تقاضا ہے،ملک کو بیرونی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ سینئر تاجر رہنما ﺅں نے مزید نے کہا کہ شدید کساد بازاری میں یہ کمی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔ تاجر رہنماﺅں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے نئی مانیٹرنگ پالیسی میں شرح سود میں 2فیصد کمی کے بعد 13فیصد مقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔شرح سود میں کمی سے بینکوں میں سرمایہ رکھنے کی حوصلہ شکنی ہوگی اور یہی پیسہ کاروباری سرگرمیوں استعمال ہونے سے معیشت مستحکم اور روزگار کے ذرائع میں اضافہ ہوگا۔ حکومتی کاوشوں سے مہنگائی 4.9 فیصد رہ گئی ہے اسلئے اب شرح سود کو بھی سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے تاکہ کاروباری افراد نئے کاروبار کیلئے قرضے لیکر نئی انڈسٹریز لگائیں یا اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔ انہوںنے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے، اب ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔
شرح سود میں کمی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے :تاجر رہنما


















