اسلام آباد (مشرق نیوز) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس شہداءکی لاشیں ہیں، ہم کیوں اپنی آواز دھیمی کریں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے 5 ہزار کارکن قید میں ہیں۔
حامد رضا کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکن لاپتہ ہیں، ہم کیوں اپنی آواز کو دھیمی کریں۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم اس وقت ریسیونگ اینڈ پر ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے مظالم اور فسطائیت دیکھ رہے ہیں۔
ہمارے پاس شہداءکی لاشیں ہیں، ہم کیوں اپنی آواز دھیمی کریں؟ صاحبزادہ حامد رضا
















