حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا: عمران خان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اگر میرے دو مطالبات نہیں مانے گئے تو میں بالکل ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا،علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کی حکومت گرنے کے بعد لاکھوں لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں اور لوگوں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سمندر پار پاکستانی خوشی سے تیار ہیں کہ وہ اپنی ترسیلات زر وطن نہیں بھیجیں گے، آپ اپنے ڈالر لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور غریب محنت کش مزدور باہر کام کر کے ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں،آپ اسی ڈالر پر ملک چلا رہے ہیں اور واضح ہو گیا ہے کہ آپ کو اسی ڈالر کی فکر ہے،علیمہ خان نے کہا پانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے لندن پلان کے مطابق پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا ایجنڈا تھا، مرحلہ وار پارٹی کو کرش کرتے ہوئے انتخابی نشان بھی لیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا 10 عمارتیں جلائی گئیں تو 10 ہزار لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا، اتنے لوگوں نے 10 عمارتیں تو نہیں جلائیں، 8فروری کو عوام نے ان کو دھوکہ دیا اور بتایا وہ ظلم کے نظام کےخلاف کھڑے ہیں اور9 فروری کو لوگوں کا ووٹ چوری کر کے جعلی حکومت بٹھائی گئی،علیمہ خان نے مزید کہا اگر بانی پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو وہ سمندر پار پاکستانیوں سے ترسیلات زر وطن نہ بھیجنے کی اپیل کریں گے، سمندر پارپاکستانیوں کی کالز آرہی ہیں آپ اس کا اعلان کیوں نہیں کر رہے ہم اپنی ترسیلات زر روک رہے ہیں لیکن پارٹی کے لوگوں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا ہے تحریک کا ملک کو نقصان ہوگا اس لیے آپ تھوڑے دن رک جائیں،علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مجھے ملک کی فکر ہے لہٰذا میں تھوڑے دن انتظار کر لیتا ہوں۔