سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تلاش کرنا ہوگا، مذاکرات کےلئے رابطے ہو جائیں گے: پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تلاش کرنا ہوگا، بات تب آگے بڑھے گی جب ہمارے مطالبات پر کھل کر بات ہو، ہمارے شکوے شکایتیں دور کی جائیں، پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گرہر نے کہا مذاکرات کےلئے رابطے ہو جائیں گے جس نے رابطہ کرنا ہے وہ رابطہ کرلیں گے، بات تب آگے بڑھے گی جب ہمارے مطالبات پر کھل کر بات ہو، ہمارے شکوے شکایتیں دور کی جائیں، ہم خود سے کوئی کام نہیں کرتے، ہم خان صاحب سے ہدایات لیتے ہیںاور ان ہدایات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھتے ہیں، خان صاحب باس ہیں وہ آرڈر کرتے ہیں، یہی ہماری پالیسی ہے اور یہی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے، کسی کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ بانی ہی ٹی آئی کو ڈکٹیٹ کرے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا بانی نے ہی کمیٹی بنائی اور کمیٹی کو مینڈیٹ دیا، اگر اس میں پیشرفت ہوجاتی ہے تو بہت اچھی بات ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تلاش کرنا ہوگا، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہااسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں،خواجہ آصف کا بہت اخترم ہے ان کی زبان بھی آگ اگلتی ہے، رانا ثناءآئے ہوئے ہیں، 8 مہینوں میں ہم نے دیکھا یہ نیشنل اسمبلی نہیں ہے، میری ذاتی رائے ہے قوم کے ساتھ جھوٹ بولا جاتا ہے، کوئی مذاکرات تب تک کامیاب نہیں ہوتے جب تک سیاسی قوتیں ٹی او آرز ڈسکس نہ کریں اور پھر وہ ٹی او آرز اسٹیبلشمنٹ سے ڈسکس کریں، ایک دوسرے کےلئے کبھی کوئی مثبت بات نہیں کی، میڈیا مذاکرات کی بات کرتا ہے اور یہاں کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہو رہے، سیاستدانوں میں ٹی او آر طے ہی نہیں کیے جاتے،علی خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہمیں اور کچھ نہیں چاہیے ڈی چوک کے خون کا انصاف چاہیے، سیاستدان گولی نہیں چلاتے بات چیت کرتے ہیں، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کس قانون کے تحت ایم این ایز کو تنگ کیا جارہا ہے، اراکین کو خود اسٹیبلشمنٹ حکومت اور انتظامیہ سے خطرہ ہے، زبردستی استعفیٰ لیا گیا تو اسمبلی نہیں چلے گی۔