سٹیٹ بینک میں اعلیٰ تعیناتیوں کیلئے دہری شہریت کی شرط ختم کرنے کی مخالفت

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی کابینہ نے سٹیٹ بینک میں اعلیٰ تعیناتیوں کیلئے دہری شہریت کی شرط ختم کرنے کے معاملے پر 7 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کے اجرا اور سٹیٹ بینک افسران کیلئے دہری شہریت سے چھوٹ کے معاملے پر وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ سے سٹیٹ بینک ایکٹ 1956 میں ترمیم کی سفارش کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بورڈ، مانیٹری پالیسی کمیٹی اور ڈپٹی گورنر کی تعیناتی کی شرائط میں نرمی کی سفارش کی گئی ہے۔کابینہ ارکان نے ڈپٹی گورنر اور افسران کیلئے دہری شہریت کی شرط ختم کرنے کی مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان کا موقف ہے کہ دہری شہریت والے فرد کو سٹیٹ بینک اور دیگر اداروں میں تعینات نہیں ہونا چاہیے۔