اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سینٹ نے قومی فرانزک ایجنسی کے قیام سمیت 2 حکومتی بل منظور کرلیے،ترمیمی بل کے تحت قومی فرانزک ایجنسی پراجیکٹ کو قومی فرانزک ایجنسی میں تبدیل کیا جائے گا، قومی فرانزک ایجنسی قائم کی جائے گی، ایجنسی ریسرچ، فرانزک اور سٹیٹ آف آف دی آرٹ ڈیجیٹل فرانزک محکمے قائم کرے گی جو قومی سلامتی کے معاملات میں معاونت کریں گے۔
فرانزک ایجنسی کو ٹیکسوں سے 5 سال تک استثنیٰ ہوگا اگر قومی فرانزک ایجنسی کا ماہر یا عملہ جان بوجھ کر یا غفلت سے جھوٹی، غلط یا گمراہ کن رپورٹ پیش کرے گا تو ایک سال تک سزا اور ہزار روپے جرمانہ ہو گا،نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام سے غیر ملکی حکومتوں و ایجنسیوں پر انحصار کم ہو گا،سینٹ نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظور کر لیا، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کو وزارت انسانی حقوق سے وزارت قانون و انصاف کے سپرد کر دیا گیا
سینٹ،قومی فرانزک ایجنسی کے قیام سمیت 2 حکومتی بل منظور

















