سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی

ریاض (مشرق نیوز) فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں تصدیق کردی۔واضح رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلمان ملک بن گیا۔ 2034 میں فٹ بال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ورلڈ کپ سعودی عرب کے 5 شہروں میں منعقد ہوگا جہاں 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کریں گے۔اس کے علاوہ 2030 کا فٹ بال ورلڈ کپ تین براعظموں کے 6 ملکوں مراکش، پرتگال اور سپین کو دی گئی ہے جبکہ اسی ایونٹ کے ابتدائی تین میچز جنوبی امریکہ کے تین ممالک پیراگوائے، ارجنٹائن اور یوراگوائے میں ہوں گے۔جنوبی امریکہ میں ہونے والے یہ تین میچز ورلڈ کپ کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہوں گے۔