جج تعیناتی کیس کی سماعت کرنےوالاآئینی بنچ ٹوٹ گیا

پشاور: (بیورورپورٹ) جج تعیناتی کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بنچ ٹوٹ گیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں جج تعیناتی کیس پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے کی،اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکمیشن کے 2 اراکینبنچ کا حصہ ہیں وہ کیسے کیس سن سکتے ہیں؟،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا پارلیمانی کمیٹی نے اعتراض لگا کر واپس کیا تو کیا آپ دوبارہ جوڈیشل کمیشن گئے، جوڈیشل کمیشن ایک نام تجویز کرتا ہے تو وہ پارلیمانی کمیٹی جاتا ہے۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ نے کہا پشاور ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ بنایا جائے گا۔