راولپنڈی، اسلام آباد (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف نے ایک اوربڑا یوٹرن لے لیا،پی ٹی آئی 26 نومبر کی رات ڈی چوک میں سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاون میں سینکڑوں کارکنوں کی شہادت کے دعوے سے دستبردار ہوگئی اور صرف 12 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فائنل کال کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں اسلام آباد احتجاج واقعہ پر بات ہوئی، ہم نے بانی کو مظاہرے پر معلومات فراہم کیں، اخبار اور ٹی وی کی سہولت نہ ہونے کے باعث بانی کو کوئی پتہ نہیں تھا اسلام آباد میں 26 نومبر کو کیا ہوا ہے،بیرسٹر گوہر نے کہا جو ورکرز باہرنکلے بانی پی ٹی آئی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا، بانی کا پیغام ہے قومی اسمبلی اور سینٹ جائیں، پارلیمنٹ میں معاملہ اٹھائیں اور احتجاج کریں، آگے کے لائحہ عمل کااعلان بانی پی ٹی آئی بعد میں کریں گے۔
خان کو رینجرز، پولیس اور پی ٹی آئی کے شہداءکا بتایا جس پر بانی پی ٹی آئی نے سب کی شہادت پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے، دھرنا اور مظاہرہ اسلام آباد میں یا جہاں بھی ہو گولی نہیں چلانی چاہیے تھی، عمران خان نے شدید الفاظ میں مذمت کی، زخمیوں کی تیمار داری کا حکم دیا، بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو پیغام دیا ہے اتحاد برقرار رکھو، مخالفین تفرقہ ڈال رہے ہیں، پارٹی کا صرف ایک مطالبہ ہے گولی کیوں چلائی گئی، جہاں بھی تھے گولی نہیں چلنی چاہیے تھی، گولی جس طرف سے بھی چلی جس نے بھی چلائی جیسے بھی چلی، اسکی مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کہا بانی نے پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی خراج تحسین پیش کیا، پنجاب کے ایم این اے ،ایم پی اے مشکل دورسے گزرے ہیں،بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں کی جانب سے سینکڑوں کارکنوں کی شہادت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہم غیرذمہ دارانہ بیان نہیں دیں گے، ہماری صرف 12 شہادتیں ہوئی ہیں،ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا بانی کی صحت سے متعلق غلط خبر چل رہی تھی، عمران خان اڈیالہ جیل میں بالکل ٹھیک ہیں،کسی بھی لیڈر کو اسی وقت ڈی چوک آنے کا نہیں کہا گیا تھا، ڈی چوک آنا کوئی مقصد نہیں تھا اور نہ ہی ہر لیڈر کو کہا گیا تھا سب ڈی چوک پہنچو، سب لوگ اپنی اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے، ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، تفرقہ ڈالنے والے لوگ ڈی چوک کی بات کررہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے واقعہ پر انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جس نے گولی چلانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے،دوسری جانب ڈی چوک احتجاج پر فورسز کے کریک ڈاو¿ن کے بعد تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار گئے،ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماو¿ں نے مرکزی قیادت کےخلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں،حلیم عادل شیخ نے کور کمیٹی میں موقف اختیار کیا ہمیں بتایا جائے انکے پیر کون ہیں یا انہیں تعویذ کون دیتا ہے، ہم پر ایف آئی آرز ہو رہی ہیں لیکن مرکزی قیادت اس سے آزاد ہے جبکہ ورکرز ہی پھنستے ہیں،شعیب شاہین نے جواب دیا ہمیں بھی بتائیں ہم بھی وہاں سے تعویذ لے لیتے ہیں،کور کمیٹی ممبران نے مرکزی قائدین کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا بیرسٹر گوہر نہ گراو¿نڈ پر تھے نہ ہی قائدانہ کردار ادا کیا،علی خان کا آڈیو بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا پارٹی کی مرکزی قیادت مذاکرات میں مصروف تھی اگر مذاکرات جاری تھے تو باقی رہنماو¿ں کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا؟
دریں اثناءبانی پی ٹی آئی عمران خان کو احتجاج کے 7 نئے مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر، 5 اکتوبر اور 24 نومبر کے7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،دوران سماعت پراسیکیوشن نے 7 نئے کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی، جن7 کیسز میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی گئی ان میں بھی انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ادھر انسداد دہشتگردی عدالت سے پولیس نے ڈی چوک میں احتجاج پر عمران خان سمیت دیگر رہنماو¿ں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے،ذرائع کے مطابق کوہسار پولیس نے مقدمہ نمبر 1032 میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،انسداد دہشتگردی عدالت سے پولیس نے بشریٰ ، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین،علی بخاری اور عامر مغل، عمر ایوب، شیر افضل مروت، خالد خورشید،فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کئے۔
اسی طرح عدالت نے ایم این اے عبدالطیف، فاتح الملک ،علی ناصر ،صوبائی وزیر ریاض خان علی زمان ، پیر مصور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی اور شہرام خان ترکئی کے بھی وارنٹ جاری کردیئے، بریگیڈیئر(ر) مشتاق اللہ، میجر(ر) راشد ٹیپو ، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ ،مراد سعید ،رو¿ف حسن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد عمران خان، بشریٰ ، علی امین گنڈاپور و دیگر رہنماو¿ں کےخلاف ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا،پی ٹی آئی رہنماو¿ں کےخلاف درج مقدمات میں ایک اور تھانہ کوہسار کی ایف آئی آر بھی سامنے آ گئی، کیس ایس ایچ او کورال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی ،اقدام قتل ، ڈکیتی ،اغوا سمیت 25 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس سماعت کی،عمران خان کے مقدمے کی سماعت کےلئے سلمان اکرم راجہ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سینئر وکیل ڈاکٹر بابر اعوان، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور نورین خان، تیسری بہن ڈاکٹر عظمی، وکلاءبیرسٹر سلمان صفدر اور عثمان گل اڈیالہ جیل پہنچ گئے، تمام وکلا جیل کے اندر چلے گئے تاہم تاہم تینوں بہنوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملی،عمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ان پر جی ایچ کیو حملہ کیس کی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی،مقدمہ کی سماعت میڈیا کی عدم موجودگی میں اڈیالہ جیل ہوئی۔
دوران سماعت ملزمان کے وکلاءنے انسداد دہشت گردی کی دفعات چیلنج کردیں جس پر وکلاءصفائی کی درخواست پرآج سماعت ہوگی، شاہ محمود قریشی کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، پولیس کی سخت سکیورٹی میں شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل لایا گیا، 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا، شاہ محمود قریشی کو لاہور کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ لایا گیا ہے جس کے بعد دوبارہ سخت سکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا،دریں اثنا سانحہ 9 کے 13 مقدمات کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، عمر ایوب، شبلی فراز، شیریں مزاری پیش نہ ہوئے،جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ہونے والوں میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل، راجہ بشارت، بلال اعجاز احمد چٹھہ سمیت 47 ملزمان شامل ہیں، وارنٹ گرفتاری مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ملزمان گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا،دریں اثناء190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ کی آئندہ سماعت پر ہر صورت پیشی کا بیان حلفی جمع کرا دیا گیا،دوران سماعت، بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ عدالت پیش نہیں ہوئیں، ملزمان کے سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے فیصلہ کن انڈر ٹیکنگ جمع کرائی،وکیل صفائی سلمان صفدر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی بشریٰ آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش ہوں گی۔
وکیل صفائی نے عدالت کو 3 سماعتوں میں ملزمان کے 342 کے بیان ریکارڈ کرانے اور بحث مکمل کرانے کی انڈر ٹیکنگ دی،نیب وکلاءنے انڈرٹیکنگ کی مخالفت نہیں کی ، عدالت نے وکلاءصفائی کی انڈر ٹیکنگ کو منظور کرتے سماعت ملتوی کر دی،دوران سماعت بشریٰ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی جس پر نیب وکلاءنے بشریٰ کی درخواست پر اعتراضات اٹھائے،نیب نے بشریٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد رپوٹ بھی عدالت پیش کی ،عدالت نے بشریٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھتے ہوئے ضمانتی کو دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن، سینکڑوں شہادت کے دعوے سے دستبردار، عمران خان مزید 7 مقدمات میں گرفتار
















