پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا ہے:وزیر زراعت

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں گندم کی کاشت بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم پی اے ملک افتخار احمد،کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک،ڈائریکٹر جنرلز زراعت عبدالحمید،نوید عصمت کاہلوں اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ بھی موجود تھے،جبکہ ایم پی اے بلال یامین ستی سمیت مری، اٹک،چکوال اور جہلم کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لان شرکت کی۔وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نےاجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے کا خصوصی انعامی پیکیج دیا ہے۔ اس خصوصی پیکیج کے تحت ایک ہزار ٹریکٹرز اور 1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کو گندم کی کاشت کا ہدف 14 لاکھ 91 ہزار ایکڑ دیا گیا ہے جس کے برعکس 15 لاکھ 3 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت ہوچکی ہے۔راولپنڈی ڈویژن میں ہدف سے زائد رقبہ پر گندم کی کاشت ہوئی ہے۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ اب تک کسان کارڈ کے ذریعے 24 ارب روپے سے زائد ڈی اے پی کھاد کی خریداری ہوچکی ہے۔ڈی اے پی کےاستعمال سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی ہے۔ گندم اگا¶ مہم میں محکمہ زراعت پنجاب کے ساتھ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ 9500گرین ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے مکمل ہوچکا ہے جس پر 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جارہی ہے۔کاشتکاروں کو الاٹمنٹ لیٹرز جاری کردیئے گئے ہیں۔کاشتکار اپنے حصہ کی رقم بنک آف پنجاب کی قریبی برانچ میں 5 دسمبر تک جمع کرائیں۔ٹریکٹرز پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ڈلیور کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹیوں کے طلباءو طالبات کوگندم آگاو مہم میں دو ہفتوں کیلئے مامور کیا گیا جنہوں نے کاشتکاروں کوگندم کی کاشت بارے رہنمائی فراہم کی۔وزیر اعلٰی پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت زرعی گریجوایٹس صوبہ میں فیلڈ سرگرمیوں میںمصروف عمل ہیں۔