ملک میں کئی بار معذوروں کیلئے قانون سازی ہوئی لیکن عملدرآمد نہیں کیاگیا: حافظ نعیم الرحمن

لاہور (اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں کئی بار معذوروں کیلئے قانون سازی کی گئی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیاگیا،90 لاکھ خصوصی افراد کو حکومت اور معاشرے کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، حکومت کے اداروں میں معذور افراد کے کوٹہ پر نوکریاں دی جائیں،معذور افراد ہماری فیملی ہے ہمارے معاشرے کو بھی ہاتھ پکڑ کر سرپرستی کرنی چاہئے، ہم نے معذور افراد کانام باہمت افراد رکھا ہے اسی نام سے پکاریں گے کیونکہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو اپنے عزم اور حوصلے کی وجہ سے ہم سب کیلئے مثال ہیں۔ ہمیں ان کے مسائل کو سمجھتے ہوئے انہیں ایسی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں جو انہیں ایک باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے میں مدد دے سکیں۔ الخدمت فاو¿نڈیشن کے باہمت افراد کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ملک کے تمام ادارے، خصوصی افراد کیلئے فرینڈلی اورسہولیات سے بھرپورہونے چاہیے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جاسکے،ہم ایک سال کے دوران تنظیمی دفاترسمیت تمام بلڈنگز میں خصوصی افراد کی انٹری کیلئے ایسے اقدامات کریں گے تاکہ ویل چیئرز آسانی سے گراو¿نڈفلورزتک پہنچ سکیں،الخدمت فاو¿نڈیشن کے آغوش، ہسپتالوں سمیت دیگرادارے اور دفاترکی بلڈنگز کی بڑی تعداد میں پہلے سے ایسے اقدامات موجود ہیں جو خوش آئندہیں۔دنیا میں اس وقت معذورباہمت افراد کی تعداد ایک ارب 30کروڑہے جن میں 9کروڑ30لاکھ بچے ہیں،دنیا کی کل آباد ی کی 16فیصد یہ کمیونٹی ہماری توجہ چاہتی ہے،پاکستان میں باہمت سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا گزشتہ کئی سالوں سے دستیا ب نہیں ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 90لاکھ سے زائدسپیشل افراد ہیں لیکن اگرملک کے تمام معذورافراد کاڈیٹاجمع کیا جائے تویہ تعداد کروڑوں میں ہوگی جن میں اکثریت پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتی ہے اور بنیادی علاج معالجے اور ویل چیئرز جیسی سہولیات سے محروم ہے۔خصوصی باہمت افراد کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے منصورہ میں باہمت افراد کے بڑے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے زیراہتمام معذور،باہمت افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کے ا نعقاد کو خوش آئند قرار دیا تقریبات کا مقصد خصوصی افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی اور ان کے حل کیلئے اجتماعی کوششوں کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ منصورہ لاہور میں منعقدہ مرکزی تقریب میں معذور افراد کو ویل چیئرز، نابینا افراد کوچھڑیاں اورتحائف تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں بلائنڈ ایسوسی ایشن،مختلف ڈس ایبل سوسائٹیز نے شرکت کی اور الخدمت فاو¿نڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ امیرلاہور ضیاءالدین انصاری،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نائب صدور الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان ذکراللہ مجاہد،ڈاکٹرمشتاق مانگٹ،،صدرالخدمت لاہور انجینئراحمدحمادرشید و دیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر معذورباہمت افراد سے اظہاریکجہتی اور عوامی آگاہی کیلئے واک کااہتمام بھی کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ پاکستان میں قوانین موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ان پر عملدرآمد نہیں ہوتاملازمتوں میں 2فیصدکوٹہ سپیشل افراد کیلئے مختص ہے لیکن گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹرکے اداروں میں اس پرعملدر آمدبہت کم ہوتا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ الخدمت فاو¿نڈیشن باہمت افراد کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، اور یہ تقریب ان کیلئے ہمارے عزم کی تجدید ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ معذوری صرف جسمانی ہوتی ہے، لیکن حوصلے کی کمی انسان کو ناکام بناتی ہے۔ ان باہمت افراد کا عزم ہمیں سکھاتا ہے کہ کامیابی کی کنجی محنت اور استقامت ہے۔انہوں نے کہاکہ معذور افراد کی مشکلات کم کرنے کیلئے الخدمت ہر سال سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہزاروں ویل چیئرز تقسیم کرتی ہے۔اس پروگرام کے تحت 2012 سے اب تک 45 ہزار سے زائد ویل چیئرز تقسیم کی جاچکی ہیں۔ نائب صدر الخدمت فاو¿نڈیشن ذکر اللہ مجاہدنے کہاکہ الخدمت فاو¿نڈیشن معذور افراد کے لئے ا ن ڈ ور سپورٹس فیسٹول بھی منعقد کرتی ہے،جن میں ہزاروں معذور افراد مختلف کھیلوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ ایسی تقریبات کے انعقاد سے جہاں کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے وہیں معذور افراد میں سے احساسِ محرومی کو بڑی حد تک کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔تقریب میں شریک ایک مستفید فرد نے کہاکہ ہم اپنی مشکلات کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیتے، جب ہمیں ایسی معاونت ملتی ہے، تو یہ ہمارے لیے نہ صرف آسانی پیدا کرتی ہے بلکہ ہمارے اعتماد کو بھی بڑھاتی ہے۔