اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا اگر سمری وزیر اعظم تک نہیں پہنچتی تو پی ٹی آئی لکھ دیں جلدی پہنچ جائے گی۔
امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے استفسار کیا عافیہ صدیقی کی رہائی کےلئے امریکہ جانے والا وفد اگر پرائیویٹ گیا تو خرچہ حکومت دے گی یا نہیں؟،وزارت خارجہ سمری وزیر اعظم کو بھیجے تاکہ وہ غور کریں امریکہ جانے والے وفد کا خرچہ کون دےگا،وکیل نے دلائل میں کہا حکومت کی طرف سے وفد میں کوئی نہیں تھا، پہلے انوشہ رحمن کا بتایا گیا اب وہ نہیں جا رہیں پھر عرفان صدیقی کا بتایا اب پتہ چلا وہ بھی نہیں ہیں،عدالت نے استفسار کیا سابقہ ڈکلیئریشن پر بتائیں کیا پوزیشن ہے؟ ۔
عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل نے کہا اس موقع پر دورے کی کامیابی کے زیادہ چانسز ہیں،دوران سماعت انٹرنیٹ کی سست روی پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا،عافیہ کے وکیل کلائیو سمتھ ویڈیو لنک پر آئے تو آواز سنائی ہی نہیں دی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کلائیو سمتھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا انٹرنیٹ سلو ہے آپ کی آواز نہیں آرہی اب کیا پی ٹی اے کو نوٹس کر دوں عدالت میں بھی انٹرنیٹ صحیح کام نہیں کر رہا، کیا پی ٹی اے بتائے گا موبائل فون کے بعد اب انٹرنیٹ بھی بند کیا گیا ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب آپ کچھ کہیں گے انٹرنیٹ کیوں سست روی کا شکار ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا موبائل انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے دیگر کا مسئلہ نہیں ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دئیے چلیں چیئرمین پی ٹی اے کچھ لکھ دیں گے نا کہ کیا مسئلہ ہے،ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
عافیہ کیس، سمری وزیراعظم تک جلد پہنچانے کیلئے پی ٹی آئی لکھ دیں،ہائیکورٹ
















