ورک فرام ہوم پالیسی نافذ،تعمیرات کا کام شروع نہیں ہونا چاہیے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور: (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے تعمیرات پر پابندی برقرار رکھنے اور سکولوں، دفاتر کےلئے ورک فرام ہوم پالیسی بنانے کے احکامات جاری کردیئے۔

سموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران ممبر کمیشن نے کہاٹاﺅن شپ میں الیکٹرک بسوں کے ڈپو بنانے کےلئے درخت کاٹے گئے ، اطلاعات ہیں تمام درخت کاٹ کر ٹمبر مارکیٹ میں فروخت کیے جاتے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہاتحقیقات ہونی چاہئیں کاٹے گئے درخت کہاں جاتے ہیں اگر درخت کاٹنے کی بات درست ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا، عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو طلب کر لیا،ٹولنٹن مارکیٹ میں ایکشن پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے کمیشن ممبران کو درخواست میں فریق بنانے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا پٹیشن واپس لیں ورنہ درخواست گزار کو اندر کر دیں گے، عدالت نے 50ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی،جسٹس شاہد کریم نے کہاڈپٹی کمشنرز کے تبادلے ہونے تک معاملات درست نہیں ہوں گے،سکولوں و دفاتر کےلئے ورک فرام ہوم پالیسی بنائیں، تعمیرات کا کام شروع نہیں ہونا چاہیے،بعدازاں ہائی کورٹ نے مزید سماعت 3دسمبر تک ملتوی کردی۔