اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ہائیکورٹ نے صحافی مطیع جان کے 2روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ارباب طاہر نے صحافی مطیع جان کے 2روزہ جسمانی ریمانڈ کےخلاف درخواست پر سماعت کی ،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے کہاایف آئی آر میں خرید وفروخت کا کوئی ذکر موجود نہیں، دوسرے صحافی کا بیان حلفی بھی موجود ہے ، کیس جھوٹ پر گھڑی بے بنیاد کہانی ہے،ہائی کورٹ نے 2روزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کہا مطیع جان کو عدالتی ریمانڈ پر تصور کیا جائے۔
صحافی مطیع جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل
















