خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک، 3 زخمی

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن، سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک ، 3 زخمی ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق 27 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مو¿ثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے دوران 4 خوارج، بشمول ان کے سرغنہ باتور، ہلاک ہوگئے جبکہ 3 خوارج زخمی ہوئے،ٓئی ایس پی آر نے کہا علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر خوارج کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔