لاہور:( اپنے رپورٹر سے)نوازشریف کااعزاز میں ظہرانہ،بیلاروس کے صدر نے توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی پیشکش کردی۔
وزیر اعظم شہباز شریف ، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں پاکستان ، بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
مری آمد پر بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے نوازشریف سے پرتپاک معانقہ کیا ،نوازشریف کو دیکھتے ہی بیلا روس کے صدر نے بانہیں کھول کر گلے لگالیا ،نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز و دیگر کے ہمراہ انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔
بیلا روس کے صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا طویل عرصے بعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں،آپ سے ذاتی تعلق ہے، ناقابل فراموش خوشگوار یادیں وابستہ ہیں،ہمیشہ بھائی والا احترام ملا۔
نواز شریف نے کہان لیگ کے دور میں بیلاروس سے تعاون میں اضافہ ہوا، دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے ایسے منصوبوں پر کام کیا جاسکتا جس سے دونوں ممالک ،عوام کو فائدہ مل سکتا ہے۔
بیلا روس کے صدر نے زراعت،زرعی مشینری، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا وزیراعظم شہبازشریف اور پنجاب حکومت دونوں کے ساتھ تعاون میں اضافہ چاہتے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















