اسلام آباد،پشاور: (بیورورپورٹ)آئینی بنچ نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی۔
موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی ویڈیو لنک پر پیش ہوئے،خیبر پختونخوا حکومت کے وکیل نے کہا دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، آئینی بنچ واقعات پر ازخود نوٹس لے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں،جسٹس امین الدین خان نے کہا جو معاملہ سامنے ہے نہیں اسے نہیں دیکھ سکتے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا معاملہ ہمارے سامنے نہیں اس پر بات نہیں کرنا چاہتے،بعدازاں آئینی بنچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کےخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دےدی ،پشاور ہائی کورٹ نے سرکاری وسائل کے استعمال کےخلاف کیس پرسماعت کی،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا مفروضوں کی بنیاد پر درخواست کو نہیں سن سکتے، ایڈووکیٹ جنرل نے چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری ایس او پیز سے عدالت کو آگاہ کیا،فیصلے میں کہا گیا چیف سیکرٹری نے سرکاری وسائل کے استعمال پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہدایات ملنے کی تردید کردی، چیف سیکرٹری کے ایس او پیز کے بعد درخواست نہیں سن سکتے۔
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد

















