اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ بار نے محسن نقوی ،علی امین گنڈا پور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
اعلامیے میں کہاگیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نام نہاد لانگ مارچ کی قیادت کر رہے تھے ،غیرقانونی خواہشات کےلئے صوبائی حکومت کے وسائل ضائع کیے،علی امین گنڈا پور کا اپنا صوبہ بے امنی کا شکار ہے، استعفیٰ دیں،سپریم کورٹ بار نے کہاوزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈکٹیٹر جیسا طرز عمل دکھایا ، مظاہرین آئینی و جمہوری حقوق کا استعمال کررہے تھے،بلا تاخیر تمام معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔
محسن نقوی ،علی امین گنڈا پور استعفیٰ دیں،سپریم کورٹ بار
















