پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا

لاہور:(کامرس رپورٹر)پی ٹی آئی احتجاج و راستوں کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خواجہ عاطف نے کہا پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کا معاملہ سنگین ہوگیا کیونکہ راستے بند ہونے سے تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے، لاہورسمیت پنجاب بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا اگر یہی صورتحال رہی تو معاملات سنگین ہوسکتے ہیں، لاہورکی روزانہ کی کھپت 50 لاکھلٹر سے زائد جبکہ پورے پنجاب کی 5 کروڑ لٹر کے قریب ہے اور اب پمپس کے پاس تیل کا سٹاک صرف 3دن کا رہ گیا ، حکومت فوری پٹر ول کی سپلائی کو بحال کرائے۔