تعلقات کوفروغ دینا ہوگا:اسحاق ڈار،ڈونلڈ بلوم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے پاک امریکہ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پربات چیت کی گئی۔

دریں اثنا نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانیہ کے انڈر سیکرٹری امور خارجہ ہمیش فالکنر نے ملاقات کی،مشترکہ دلچسپی کے علاقائی و دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ،موسمیاتی تبدیلی ودیگرچیلنجوں سے نمٹنے سمیت پاکستان ،برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر اتفاق کیاگیا۔