کراچی (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کی جنگ زدہ عوام کیلئے فلاحی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے روانہ کی گئی اس امدادی کھیپ میں چاول، پاو¿ڈرڈ ملک، ٹن فوڈز،ادویات،سردیوں سے بچاو¿ کیلئے گرم بستر اور جنریٹرز پر مشتمل17 ٹن سامان شام کیلئے روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان بذریعہ ہوائی جہاز جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کراچی سے دمشق، شام کیلئے روانہ ہوا۔ سامان روانگی تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت الخدمت فاونڈیشن کے نمائندگان جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ کراچی پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے فلسطین،لبنان اور شام کیلئے امدادی سامان کی یہ 20ویں کھیپ، شام کیلئے دوسری کھیپ ہے جو شامی عوام اور لبنانی پناہی گزینوں کیلئے شام روانہ کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل شام کیلئے ایک فلسطین کیلےء12اور لبنان کیلئے 6 امدادی کھیپ روانہ کی جا چکی ہیں، بھیجی گئی امداد کا مجموعی حجم 1,739 ٹن ہے۔ حکومت پاکستان لبنان،فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ”غزہ اور لبنان کیلئے وزیر اعظم ریلیف فنڈ“ کے نام سے ایک خصوصی اکاو¿نٹ کے قیام کا اعلان بھی کیاتھا جس کے ذریعے عوام کی جانب سے عطیہ کی گئی امداد اکٹھی کی جائیگی تا کہ غزہ اور لبنان کے مشکل میں گھرے بہن بھائیوں کی مددہو سکے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ،لبنان ،شام کیلئے امداد کی فراہمی جاری، 20ویں کھیپ روانہ

















