لاہور (مشرق نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق ایک مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سماعت کی۔عدالت نے تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری کے علاوہ عمر سرفراز چیمہ سمیت 21ملزمان پر پر فرد جرم عائد کی۔
شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان کیخلاف 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد


















