پشاور (بیورو رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد قانون سازی کر کے لوگوں کو اپنے ہی ملک میں مشکوک بنادیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں جبکہ حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے، الیاس بلور کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا اللہ تعالی الیاس بلور کے قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائیں، بلور خاندان کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے، صوبے کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا کی حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے، حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،26 ویں آئینی ترمیم سے شق نمبر 8 کو نکال دیا گیا جبکہ ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جارہی رہی ہے اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، آج کسی کو بھی پکڑ کر 90 دن تک حراست میں رکھ سکتے ہیں، ایسی قانون سازی کر کے لوگوں کو اپنے ہی ملک میں مشکوک بنادیا گیا ہے، سربراہ جے یو آئی نے کہا پی ٹی آئی کے احتجاج کا علم نہیں کل برطانیہ سے آیا ہوں، خیبر پختونخوا 15 سال سے سکیورٹی کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے، حکومت لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے بجائے اپنی سیاست اور کرسی بچانے میں لگی ہے،حکومت اپنی توانائیاں غیر سیاسی چیزوں میں صرف کررہی ہے، ہم نے اپنے دھرنے میں ایک ماہ سے زائد مذاکرات کیے، 26 ویں آئینی ترامیم کے بعد ایسے قوانین بنائے جارہے ہیں جو انسانی حقوق کےخلاف ہیں،آئینی ترمیم سے شق نمبر 8 کو نکال دیا گیا، 26 ویں آئینی ترامیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جارہی ہے۔
عوام کرب میں اور خیبرپختونخوا حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے: فضل الرحمن
















