لاہور (کامرس رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں ہول سیل اور پرچون سطح پر چاول اور مختلف دالوں کی قیمتو ںمیں5سے20روپے تک کمی ہو گی، دال مونگ کی قیمت میں50روپے، دال چنا کی ہول سیل قیمت میں5روپے جبکہ دودھ کی قیمت میں10روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق چاول باسمتی سپر (نیا )ہول سیل میں 10روپے کمی سے245،پرچون میں10روپے کمی سے250،دال چنا ( باریک)ہول سیل میں5روپے اضافے سے325،پرچون میںبغیر کسی تبدیلی کے 330روپے فی کلوپر بر قرار،دال چنا ( سپیشل)ہول سیل میں5روپے کمی سے350،پرچون میں 5روپے کمی سے 355 ،دال مسور( موٹی ) امپورٹڈہول سیل میں5روپے کمی سے255روپے، پرچون میں5روپے کمی سے260،دال ماش ( دھلی ) ہوئی امپورٹڈ ہول سیل میں15روپے کمی سے480روپے، پرچون سطح پر 10روپے کمی سے490،دال ماش چھلکے والی ( امپورٹڈ) ہول سیل میں15روپے کمی سے440،پرچون میں10روپے کمی سے445،دال مونگ ( چھلکے والی )ہول سیل میں50روپے اضافے سے335روپے، پرچون میں بھی50روپے اضافے سے340،کالا چنا (موٹا )لوکل ہول سیل میں5روپے کمی سے335،پرچون میں5روپے کمی سے340،کالا چنا (باریک )لوکل ہول سیل میں5روپے کمی سے315، پرچون میں5روپے کمی سے320 ،سفید چنا (موٹا )اامپورٹڈ ہول سیل میں 20روپے کمی سے280،پرچون میں20روپے کمی سے290،بیسن کی ہول سیل میں قیمت335،پرچون میں 340پر برقرار،دودھ 10روپے اضافے سے170روپے، چھوٹا گوشت ہڈی والا1600روپے جبکہ بڑا گو شت ہڈی والا800روپے فی کلو پر برقرار رکھا گیا۔
ہول سیل، پرچون سطح پر چاول، مختلف دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 20 روپے تک کمی


















